پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیر ا ہے ، بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چل کر ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیںجہاں امن، روشنی اور خوشحالی ہو
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کاپی پی ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں سے خطاب
ہفتہ 24 فروری 2018 22:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں۔
ہم سب مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ تھا۔ خواتین کو بااختیار بنانا ان کا مشن تھا۔ کچلے ہوئے طبقات کو طاقتور بنانا شہید بی بی کا پروگرام تھا۔ان کی نظر میں ملک کا ہر بیٹا بلاول اور بیٹی بختاور تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور میرا مشن بھی یہی ہے کہ ملک کو غربت، بیروزگاری اور جہالت سے پاک کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کے سفیر بن کر ہر نوجوان کو یہ پیغام پہنچائیں کہ بلاول بھٹو زرداری آپ کے بہترین اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد نے 1973ء کا آئین بنایا تھا، قائدعوام کے ایک کارکن نے صدر مملکت بننے کے بعد 1973ء کے آئین کو اصل صورت میں بحال کرکے صوبوں خود مختاری دے کر قائد عوام کے وعدے کو پورا کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو ریاست کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں۔ نوجوانوں کو روگار ملنے کی امید ہوتی ہے، مہنگائی کنٹرول میں رہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن عوا م کے مسائل حؒ کرنے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں مگر جب پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں ہوتی تو عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، مہنگائی قابو سے باہر ہو جاتی ہے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ آج سے ہی انتخابی مہم شروع کر دیں، اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.