قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا اجلاس 26 فروری کو طلب

ہفتہ 24 فروری 2018 22:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) گورنر گلگت بلتستان نے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع نے کے مطابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قانون ساز اسمبلی کا 24واں اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیا ہے، اجلاس میں گلگت بلتستان کے سیٹ اپ میں متوقع اصلاحات کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا اجلاس میں ا ہم امور پر فیصلے متوقع ہیں۔ اس باعث اجلاس 26 فروری سے 6 مارچ تک جاری رہے گا قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کو سیلف گورننس آرڈر 2009 کے تحت سال میں 120 روز تک کاروائی کا ہدف دیا گیا ہے جسے اسمبلی تاحال حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :