Live Updates

بیوروکریسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے شہباز شریف انارکی پھیلانا چاہتے ہیں‘محمود الرشید

سارا کھیل کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے کھیلا جا رہا ہے، رانا ثنا ء اللہ ہو یا کوئی اور چمچہ، احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 22:14

بیوروکریسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے شہباز شریف انارکی پھیلانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ بیوروکریسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے شہباز شریف انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، سارا کھیل کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے کھیلا جا رہا ہے، رانا ثنا ء اللہ ہو یا کوئی اور چمچہ، احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا، جو زبان وزیر قانون استعمال کررہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہئے،ختم نبوت کے قانون پر ضرب لگانے والی پوری مسلم لیگ ن جوتا کلب میں شامل ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی افسر کی گرفتاری پر کابینہ کا اجلاس ہوا، اس سے یہ ثابت ہوا کہ عجب کرپشن کی غضب کہانی کا سارا سکرپٹ ایوان وزیراعلیٰ میں لکھا جاتا ہے، کرپشن کہانی کے سارے کردار بے نقاب ہو گئے، اب موسم گرفتاریوں اور ریکوریوں کا شروع ہونیوالا ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے کہا کہ بیوروکریسی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے شہباز شریف انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، سارا کھیل کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے کھیلا جا رہا ہے، اس خطرناک کھیل میں کوئی اور نہیں بدقسمتی سے حکمران خاندان ملوث ہے۔ رانا ثنا اللہ سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ ہو یا کوئی اور چمچہ ایسی غلیظ زبان استعمال کر کے اور ریاستی اداروں کیخلاف سازش کرنے کے باوجود احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا، جو غلیظ زبان وزیر قانون استعمال کررہے ہیں، انہیں اس پر شرم آنی چاہئے۔

ایک اور سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ عوام میں ختم نبوت کے قانون پر ضرب لگانے والے حکمرانوں پر غصہ ہے اور جب بات اپنے نبی کی ہو تو یہ نا قبول ہے کہ کوئی ایسی ناپاک جسارت کر جائے، ختم نبوت قانون کو بدلنے پر صرف احسن اقبال ہی نہیں پوری مسلم لیگ ن ’’ جوتا کلب‘‘ کا جلد ممبر بن کر ریکارڈ گنز بک آف ورلڈ میں درج کرائی گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات