Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم

معصوم عاصمہ کے قاتل کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کی ہدایت ، آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 24 فروری 2018 22:14

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی نے پولیس حکام کو معصوم عاصمہ کا قاتل 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے - وزیر اعلی نے دنیا پور میں ہونے والے بہیمانہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی اور تفتیش کا عمل تیز تر کرنے کا حکم دیا - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم و زیادتی انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے - ایسے واقعات پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہیں - اس قبیح فعل میں ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ معصوم عاصمہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا - مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور عاصمہ کے قاتل کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے -
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات