سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین رہنما آئندہ 2 ماہ کے دوران امریکی صدر سے ملاقاتیں کریں گے

ہفتہ 24 فروری 2018 22:12

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین رہنما آئندہ 2 ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ملاقاتیں خلیجی ممالک کے مابین جاری آپس کے تنازعے کے حل کی کوششوں کے طور پر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی مارچ اور اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتوں کے لیے دو طرفہ دوروں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں خلیجی تعاون کونسل کی کانفرنس کا انعقاد، مشرق وسطیٰ میں امن اور ایران جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔