خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے حقانیہ مدرسے کو امداد ، پیپلز پارٹی کا تشویش کااظہار

ہفتہ 24 فروری 2018 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ا سینیٹر عاجز دھامرہ نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف حقانیہ مدرسے کو 57 کروڑ روپے کی فنڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مدرسہ کی آڑ میں کسی اور کی فنڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا پیسہ سکول،ہسپتالیںاور سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونا چاہیے تھا وہاں دہشتگردی سے بری طرح متاثر ہونے والے خاندانوں کی مالی مدد کی جاتی مگر افسوس کہ اتنی بڑی رقم صرف ایک مدرسہ کو دی گئی۔ سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ عمران خان جس انداز میں پختونخوا کے عوام کا پیسہ لوٹ رہے ہیں ان کا احتساب کون کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :