لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے نتائج،عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 20:53

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے نتائج،عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24فروری2018ء ):لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کےلئے پولنگ آج کی گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 4 نشستوں کیلئے 14 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوئے ، پانچ پولنگ بوتھس میں 86 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئیں۔

(جاری ہے)

مرد وکلا ووٹرز کی تعداد 14 ہزار 147 ہے جبکہ خواتین وکلا ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 300 ہے۔ صدر کےلئے 3 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ نائب صدر کی نشست پر 4، سیکرٹری کی نشست کےلئے 2 اور فنانس سیکرٹری کےلئے 5 امیدوار میدان میں آئے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے نتائج،عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار ..