نقیب اللہ محسود کا قریبی دوست آفتاب محسود قتل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 20:52

نقیب اللہ محسود کا قریبی دوست آفتاب محسود قتل کر دیا گیا
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) نقیب اللہ محسود کا قریبی دوست آفتاب محسود قتل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی پولیس راو انوار کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو ابھی انصاف مل ہی نہیں پایا تھا کہ اب ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں نقیب اللہ محسود کے قریبی دوست آفتاب محسود کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آفتاب محسود کو 4 گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ قتل نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :