وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے

ان کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی سے صوبے کے عوام اور اپوزیشن جماعتیں مطمئن ہے،رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران

ہفتہ 24 فروری 2018 22:06

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے ان کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی سے صوبے کے عوام اور اپوزیشن جماعتیں مطمئن ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہم نے چار سال ضائع کئے،عبدالقدوس بزنجو صوبے کی تاریخ میں کارکردگی دکھانے والے قائد ایوان کی فہرست میں سرفہرست رہیں گے اور تاریخ میں ان کا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کسی کے خلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ،جے یو آئی بلوچستان اسمبلی میں بدستور اپوزیشن کا حصہ رہے گی۔