بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، بلوچستان مالی مسودہ قانون مصدرہ2018‘مسودہ قانون نمبر 13 پیش ، سپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کیلئے رولنگ دے دی

ہفتہ 24 فروری 2018 22:06

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کی سہ پہر سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں میر عبدالکریم نوشیروانی نے بلوچستان مالی مسودہ قانون مصدرہ2018‘مسودہ قانون نمبر 13ایوان میں پیش کیا جسے سپیکر نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کیلئے رولنگ دی، اجلاس میں چیئرمین مجلس قائمہ بر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ قانون پارلیمانی امور و انسانی حقوق ولیم جان برکت نے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 24فروری2018تک توسیع کی منظوری کیلئے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی، چیئرمین مجلس قائمہ بر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ قانون پارلیمانی امور و انسانی حقوق ولیم جان برکت نے اجلاس میں تحریک پیش کی کہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد سے متعلق مجلس کی رپورٹ کو مجلس کی سفارشات کے بموجب منظور کیاگیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی اجلاس میں چیئرمین مجلس قائمہ بر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بین الصوبائی رابطہ قانون پارلیمانی امور و انسانی حقوق ولیم جان برکت نے مجلس کی رپورٹ بر اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفسر کیلئے تھرڈ کیڈر تخلیق کرنے کی بابت مجلس کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 24فروری 2018تک توسیع کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی جس پر چیئرمین مجلس ولیم جان برکت نے رپورٹ پیش کی کہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفسر کیلئے تھرڈ کیڈر تخلیق کرنے کی تحریک کو مجلس کی سفارشات کی بموجب منظور کیا جائے اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ چونکہ یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں ہے جہاں 31مارچ کو اس حوالے سے سماعت ہو گی عدالت کے فیصلے تک اس کو التواء میں رکھا جائے اور اس میں کوئی فیصلہ فوری طور پر نہ کیا جائے صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ جب تک یہ معاملہ زیر سماعت ہے اس میں مزید کارروائی نہ کی جائے اس موقع پر سپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ ارکان کی رائے اور یہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اسے آئندہ اجلاس تک موخر کیا جاتا ہے اجلاس میں چیئرمین مجلس برائے قواعد انضباط کار و استحقاق انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مجلس کی رپورٹ بابت ترامیم پیش کرنے کی مدت میں 24فروری تک توسیع کی منظوری کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی جس پر چیئرمین مجلس انجینئر زمرک خان اچکزئی نے تحریک پیش کی کہ قواعد انضباط کار بلوچستان اسمبلی مجریہ 1974میں ترامیم کو مجلس کی سفارشات کی بموجب منظور کیا جائے جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سید اغا رضا نے صوبائی اسمبلی میں ضروری ترامیم کی بابت ترمیمی مسودہ پیش کیا اجلاس میں صوبائی مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے مالیاتی کمیٹی کی رپورٹ قواعد و انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ نمبر166(4)کے تحت برائے مالی سال 2012-13(لیجسلیٹیو الاؤنس )سے متعلق ایوان میں قرارداد پیش کی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور سید آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی کے قواعد و انضباط کار مجریہ1974کے قاعدہ نمبر255کے تحت قرارداد پیش کی کہ بلوچستان اسمبلی کے ایوان کو سینیٹ کے مجوزہ انتخابات 3مارچ 2018کیلئے پولنگ اسٹیشن قرار دیا جائے جس کی ایوان نے منظوری دیدی جس کے بعداسمبلی کا اجلاس منگل 27فروری تک ملتوی کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :