شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 20:42

شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور جے آئی ٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف جاری نیب ریفرنسز کے سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں اہم سماعت ہوئی۔ سماعت میں نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر نے بھی حاضری دی۔

جبکہ پاناما کیس جے آئی ٹی کے سربراہ  واجد ضیاء نے بھی سماعت کے دوران حاضری دی۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی نااہلی کا باعث بننے والے پاناما کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کا آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران نواز شریف واجد ضیاء کو گھورتے رہے۔ تاہم واجد ضیاء نے نواز شریف کی جانب ایک مرتبہ بھی نظر اٹھا کر نہیں دیکھی۔ نواز شریف اور واجد ضیاء محض 5 فٹ کے فاصلے پر بیٹھے تھے تاہم دونوں کے درمیان کسی قسم کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ واجد ضیاء سماعت کے دوران عدالت کو کاغذات جمع کروا کر فوری وہاں سے روانہ ہوگئے۔ جبکہ نواز شریف سماعت مکمل ہونے تک عدالت میں ہی موجود رہے۔