سینیٹ انتخابات میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی ہارس ٹریڈنگ کرینگے ،اسمبلی لیاقت آغا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت آغا نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والے ارکان اسمبلی ہارس ٹریڈنگ کرینگے پہلے بھی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر پیسے استعمال کئے گئے اور اب بھی کئے جارہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے برملااس بات کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان حکومت گرانے میں انکا کردار تھا قیوم سومرو بلوچستان میں ارکان اسمبلی کو خرید رہاتھا اور اب بھی یہ کوشش کی جارہی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خرید کر آزاد امیدواروں کو کامیاب کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہماری حد تل محدود کو شش ہوگی کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روک کر اہل امیدواروں کو کامیاب کریں ۔

متعلقہ عنوان :