سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس ،سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس اور 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ان کے چیمبر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ غلام علی بلوچ، سیکریٹری اسمبلی شمس الدین ، کمشنر کوئٹہ امجدعلی خان ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق ، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد ، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ریاض گارا و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اجلاس میں اسپیکر نے محکمہ پولیس اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ اور احاطہ میں عام دنوں اور اسمبلی اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس اور عام دنوں میں معزز اراکین اسمبلی کیساتھ آنے والے گارڈزیا گن مین کی اسمبلی کے احاطے میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے سیکیورٹی انتظامات کے لئے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :