مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بھر پور طور پر خدمت کرنا چاہتا

ہوں،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 24 فروری 2018 22:05

مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بھر پور طور پر خدمت کرنا چاہتا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں بلوچستان کے عوام کی بھر پور طور پر خدمت کرنا چاہتا ہوں،محکمہ سوشل ویلفیئر اجتماعی شادیوں کی ایک اور تقریب ایک ماہ کے اندر انعقادکرے میں بھر پور طور پر ساتھ دونگاتاکہ غریب نوجوانوں کی شادیوں میں ان کی مدد کی جاسکیں،انہوں نے یہ بات ہفتے کو بوائے سکائوٹس میں سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام 75جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے سماجی بہبود شبہاز صالح بھوتانی،اراکین اسمبلی اور دیگر حکام بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوے انہیں فی جوڑہ ایک ایک لاکھ روپے سلامی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایک اہم محکمہ ہے میری ذاتی کوشش ہے کہ آپ اجتماعی شادیوں کا ایک اور پروگرام کا انعقاد کرے میں فنڈز فراہم کرونگا تاکہ جو غریب والدین جو اپنے بیٹے اوربیٹیوں کی شادی نہیں کرسکتے ان کی مدد ہوسکیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا وزیر نوجوان ہے امید ہے کہ وہ اس حوالے سے محنت کرکے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میر ترجیحات میں اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو مبارکباد دی جنہوں نے بہترین تقریب کا انعقاد کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سوشل ویلفیئر شہباز صالح بھوتانی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھر پور تعاون کیا امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسطرح کے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر سردار خان بگٹی نے کہا کہ سو جوڑوں کی تقریب تھی جن میں 25جوڑوں کا جلد نصیرآباد میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوگی ،فی جوڑے کو 2لاکھ روپے کا جیہز دیا ہے اسطرح 2کروڑ روپے لاگت آئی ہے آج کی تقریب میں 75جوڑوں کی اجتماعی شادی ہے۔

متعلقہ عنوان :