بلوچستان اسمبلی ، کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

ہفتہ 24 فروری 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے نقیب اللہ محسود کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی فاتحہ خوانی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کی درخواست پر کی گئی اس موقع پر دیگر واقعات میں جاں بحق اور شہید ہونیوالے افراد کیلئے دعا ئے مغفرت کی گئی ۔