جنوبی وزیرستان میں متاثرین کی واپسی کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) جنوبی وزیرستان میں متاثرین کی واپسی کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے جہاں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔پاک فوج کے سول انجینئر محمدعدنان کے مطابق صرف لدھا سب ڈویڑن میں 167 اور سارے محسود علاقے میں مجموعی طور پر 805 پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن میں مساجد، شمسی ٹیوب ویلز، پبلک پارک اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیز تھری میں 22 سکول دوبارہ تعمیر کیے گئے ہیں، 24 واٹر سپلائی سکیموں، 9 مارکیٹوں اور 2 ٹی ایچ کیو بھی بنائے گئے ہیں اور ان تمام منصوبوں پر 421 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صحت سے متعلق دیگر منصوبوں پر بھی بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قبائل کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور مشکلات میں کمی لانے کی ان کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :