پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ،سیاسی جماعتیں ملکی معاملات میں سوچ سمجھ کر قدم رکھیں،انجینئرخرم دستگیر
دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ، پاکستان میں دہشت گردوں کی کسی قسم کی کوئی خفیہ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں،سعودی عرب پاکستانی فوجی صرف ٹریننگ دینے کیلئے جارہے ہیں،ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے ،اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے، انٹرویو
ہفتہ 24 فروری 2018 22:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے ، پاکستان میں دہشت گردوں کی کسی قسم کی کوئی خفیہ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف لازوال قربانیاں دیں جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عام شہریوں نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں کسی بھی صورت بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی صرف ٹریننگ دینے کیلئے جارہے ہیں یہ بات میں نے سینیٹ میں بھی بتائی ہے کہ سعودی عرب جانیوالے فوجی پارلیمان کے اپریل 2015ء کے قرارداد کے فریم ورک سے باہر نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کو بہت زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے اور ہمیں حقائق سے منہ موڑنے کی بجائے حقائق سے سچ کی تلاش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ پاکستان کی سوچ کو واضح کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ا س سوچ کو نہ صرف امریکہ بلکہ پاکستان کی عوام پر بھی واضح کرنا ہوگا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کو دہشت گردی و بدامنی سمیت شدید توانائی بحران کا بھی سامنا تھا لیکن قیادت کی موثروکارآمد پالیسیوں اور مسلح افواج کی جانب سے دی جانیوالی لازوال قربانیوں کی بدولت آج نہ صرف دہشت گردی و بدامنی کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ توانائی بحران کا بھی خاتمہ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.