وزیر اعلیٰ پنجاب کا دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس ، رپورٹ طلب

ہفتہ 24 فروری 2018 21:51

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دنیاپور میں معصوم بچی سے زیادتی اورقتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ معصوم بچی کے ساتھ ظلم انتہائی افسوسناک اورتکلیف دہ ہے اوربچی پر ظلم کے ملزم کوقانون کے مطابق کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایسے قبیح فعل میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوںنے کہاکہ مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :