وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس،ائیروائس مارشل عامر مسعود کی ملاقات

ہفتہ 24 فروری 2018 21:51

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںائیرآفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ پاکستان ائیر فورس، ائیروائس مارشل عامر مسعود (Mr.AAMIR MASOOD)نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل فورس ہے اورپاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدودکے تحفظ کیلئے جرات اوربہادری کی تاریخ رقم کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اورپاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ائیرمارشل عامر مسعود کی پاک فضائیہ کیلئے خدمات کو بھی سراہا ۔

متعلقہ عنوان :