کوئی بھی کرپٹ کہیں بھی چھپا بیٹھا ہو، اس کا احتساب ضروری ہے، محمد اشرف بھٹی

احتساب کے اس عمل کو اتنا واضح اور شفاف ہونا چاہیے کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھاسکے، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور

ہفتہ 24 فروری 2018 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن میں ملوث لوگوں کا بے لاگ احتساب قوم کا مطالبہ ہے کوئی بھی کرپٹ کہیں بھی چھپا بیٹھا ہو، اس کا احتساب ضروری ہے احتساب کے اس عمل کو اتنا واضح اور شفاف ہونا چاہیے کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھاسکے اور احتساب کے کٹہرے میں آنے والوں کو منفی پراپیگنڈے کا موقع نہیں ملناچاہیے ۔

وہ اپنے حلقہ انتخاب میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی فرد واحد سے نہیں بلکہ اس لوٹ کھسوٹ کے نظام سے ہے جو (ن) لیگ کی گزشتہ حکومتوں سے جاری ہے اس ظالمانہ نظام نے عوام کو زندہ در گور کردیاہے غربت ،مہنگائی ، جہالت ، بے روزگاری اور بدامنی اس کرپٹ نظام کے تحفے ہیں کرپشن کے خاتمہ کے لیے ایسا میکنزم بنایا جائے کہ کوئی کرپٹ ،خواہ وہ کتنا ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہو ، احتساب سے بچ نکلنے میں کامیاب نہ ہو یہاں ستر سال سے لوٹ مار کا ایسا نظام مسلط ہے جس نے غریب کے منہ سے نوالا چھین کر امراء کی دولت میں اربوں اور کھربوں کا اضافہ کر دیاہے لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جن لوگو ں نے ملک و قوم کو مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا کیاہے ،انہیں بہر حال اس کا بدلہ مل کر رہے گا ۔