گزشتہ ساڑھے 9برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے :شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ، ہمارا ہر دورترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہے ،دھرنا دینے والوں نے ملک وقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ، ہم نے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے، وزیراعلیٰ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ منفی سیاست کے علمبرداروں نے اپنے صوبے میں بھی عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ،عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے اوررہے گا،ہر سانس عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کیلئے وقف ہے، منتخب نمائندوں سے گفتگو
ہفتہ 24 فروری 2018 21:51
(جاری ہے)
معیار اورشفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ(ن) کا انداز ہے ۔
پنجاب نے میگاپراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کر کے تاریخی مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیر اہیں۔صوبے کے دیہی علاقوں کو شہروں کے برابر ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔پنجاب کے دیہات میں صفائی کا منظم پروگرام جاری رہے گا۔ سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی ادویات کا وعدہ پورا کیا ہے ۔ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب کے خاطرخواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اورتعلیم ،صحت،زراعت میںاصلاحات سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آرہی ہے ۔وزیراعلی نے کہاکہ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اورتوانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں 682ارب روپے کی بچت کر کے ملک کی تاریخ میں نیاریکارڈ قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے اوررہے گا۔ہر سانس عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کیلئے وقف ہے ۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز کو قائد اوراقبال کا پاکستان بنانے کیلئے محنت،دیانت اورجذبے سے کام کرنا ہوگا۔’میں‘ کی روش چھوڑ کر مل کر ملک وقوم کا نام روشن کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیا ہے اور ہمارا ہر دورترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہے جبکہ تبدیلی کے دعویداروںکی کارکردگی صرف نعروں ،دعوئوں اوردھرنوں تک محدود ہے۔ دھرنا پارٹی کی عوام کی خدمت کے میدان میں کارکردگی صفر رہی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہا رآج یہاں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ،ایم این اے معین وٹواور ایم پی اے خالد محمودچیمہ شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.