راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا جانا حکومت یا کسی اور کی ناکامی نہیں پولیس کا کام ہے،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 20:48

راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا جانا حکومت یا کسی اور کی ناکامی نہیں پولیس ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا جانا حکومت یا کسی اور کی ناکامی نہیں پولیس کا کام ہے اسے گرفتار کرنا ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسے ابھی تک پولیس گرفتار نہیں کرپائی ہے۔ وہ حیدرآباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کراٹے چیمپن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کا کام راؤ انوار کو گرفتار کرنا ہے لیکن اسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ ایسے کئی ملزم ہوتے ہیں جوکہ پکڑے نہیں جاتے لیکن قانون میں بہرحال ان کیلئے ایک طریقہ ہے ایسے لوگ جو قانون کی گرفتار سے بچنا چاہتے ہیں لوگ خوامخواہ اس کی تشہیر کررہے ہیں اور کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیل سب سے مثبت پہلو ہے ، جب ہمارے بچے موبائل فون اور ٹیبلٹ کے ہوکر رہ گئے ہیں ، اس ٹورنامٹ کے انعقاد سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پولیس صحت مندانہ سرگرمیوں کو سپورٹ کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سے میرا روحانی رشتہ ہے ، حیدرآباد کے شہریوں اور یہاں پائی جانے والی خوشی میری روح میں رچی بسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل نوجوان نسل کیلئے بہت ضروری ہے ، موبائل اور آئی پیڈ میں انفارمیشن ضرور ہے لیکن اس میں منفی اور مثبت دونوں ہی چیز ہیں۔

متعلقہ عنوان :