نوشہرہ کینٹ، بچی کے ساتھ نازیباحرکات کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم راہ فرار اختیارکرتے وقت گرفتار،ابتدائی تفتیش میں ملزم کا اعتراف جرم

ہفتہ 24 فروری 2018 21:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء)نوشہرہ اضاخیل پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی ۔معصوم بچی کے ساتھ نازیباحرکات کرنے واقعے میں ملوث ملزم راہ فرار اختیارکرتے وقت دھر لیا گیا۔ملزم کا عدالت سی02 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ابتدائی تفتیش میں ملزم کا اعتراف جرم ۔تفتیش جاری ۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی تفصیلات کے مطابق سید گل ولد الف گل سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی نے تھانہ اضاخیل پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں گھر کے لیے سودا سلف لینے مقامی بازار گیا تھا ۔

واپسی پر راستے میں سنسان گلی میں اسی محلے کے ایک شخص گبین ولد نور محمد سکنہ بیلہ کورونہ پیر پیائی کے ساتھ اپنی معصوم بھتیجی (ز)کوکھڑئے دیکھا ۔

(جاری ہے)

جس کیساتھ مزکورہ شخص نازیبا اور بیہودہ حرکات کر نے میں مصروف تھا ۔جومجھے دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کر گیا ۔معصوم بچی کے ساتھ بداخلاقی اور ناشائستہ سلوک واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی نے ڈی ایس پی پبی سرکل لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ اضاخیل ایس ائی ضیاء خان ،انوسٹی گیشن آفیسر ایس ائی علی اکبر خان ،ایس ائی سلیم خان پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دئے کر فوری طور پر معصوم بچی کیساتھ نازیباحرکات کیس میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کاٹاسک سونپ دیا ۔

تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کو علاقے میں خصوصی طور پر فعال کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش سے بھی استعفادہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی ۔اسی دوران انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت پیر پیائی سٹاپ پر فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے تھانہ منتقل کر دیا ۔ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کر کے 02 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے حقائق اگل دیے ۔علاقہ مکین اور متاثرین نے سیکیورٹی فورسز کی کاروائی پر اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔