فنانشل ٹاسک فورس کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے بچانے کیلئے ایک اور ملک میدان میں آگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 فروری 2018 20:28

فنانشل ٹاسک فورس کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے بچانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2018ء) فنانشل ٹاسک فورس کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے بچانے کیلئے ایک اور ملک میدان میں آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی فنانشل ٹاسک فورس کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس فہرست میں شامل کیے جانے کی صورت میں پاکستان پر انتہائی سخت پابندیاں عائد ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

تاہم کچھ ممالک پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل ہونے سے بچانے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔ چین، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل کیے جانے کی مخالفت کی گئی تھی۔ جبکہ اب ملائیشیا نے بھی پاکستان کی حمایت کردی ہے۔ ان 4 ممالک کی حمایت کے باعث اقوام متحدہ کی فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا معاملہ موخر کردیا ہے۔ تاہم جون کے ماہ میں اس معاملے کو دوبارہ اٹھائے جانے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :