Live Updates

پی کے 49سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سلیم اختر اعوان ایڈوکیٹ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

ہفتہ 24 فروری 2018 21:48

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے انچاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سلیم اختر اعوان ایڈوکیٹ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس بات کا اعلان انھوںنے گذشتہ روز اپنے دھڑا جنبہ کے افراد اور ساتھیوں کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے ڈویژنل صدر ایم پی اے زرگل خان جنرل سیکرٹری آصف زبیر شیخ ،راہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان سینئر نائب صدر طاہر اقبال ، ضلع صدر راجہ احتشام ،جنرل سیکرٹری مہر دل خان ،ممبران ضلع کونسل راجہ ناصر کیانی ،حاجی عبدالرشید تنولی ،ملک مصطفی ،لیبر ونگ کے قمر حیات خان ،طاہر امین ،ملک رب نواز آف رانی وہ ،چیئرمین ارشاد ،شمس علوی اور دیگر قائدین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و ممبر تحصیل کونسل سلیم اختر اعوان نے کہا کہ انھوںنے یوسف ایوب خان کی زاتی دلچسپی سے پی کے انچاس کی ستر سالہ محرومیاں ختم کرنے سے متاثر ہوکر تحریک انصا ف میں شمولیت کا فیصلہ کیا جسے ان کے دوست احباب اور دھڑا جنبہ کے لوگوں نے بھی پسند کیا اب انشاء اللہ پی ٹی آئی کے ایک ورکر کی حیثیت سے یوسف ایوب خان کی قیادت میں پارٹی کے لیے کام کرنے کا عہد اور عزم کرتاہوں ،پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کے بعد قائدین نے انھیں پارٹی کا مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور ڈویژنل صدر نے انھیں ڈویژنل نائب صدر کا عہد ہ دینے کا اعلان بھی کیا بعدا زاں انھوںنے قائدین کے ہمراہ صدیق اکبر چوک میں لگے پارٹی کے ممبر سازی کیمپ میں فارم پر کرکے باقاعدہ ممبر بن گئے اس موقع پر تمام عہدیداران و کارکنوں نے انھیں خوش آمدید کہا اور دلی مبارک باد پیش کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات