جماعت اسلامی یوتھ مارچ میں جناح پارک پشاور میں سہ روزہ یو تھ فیسٹیول کا انعقاد کرئیگی

ہفتہ 24 فروری 2018 21:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) جماعت اسلامی یوتھ مارچ میں جناح پارک پشاور میں سہ روزہ یو تھ فیسٹیول کا انعقاد کریگی، فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے اور سٹالز لگائے جائیں گے سہ روزہ فیسٹیول کی تیاری کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں ایک جائزہ اجلاس جے آئی یو تھ خیبر پختونخوا کے نائب صدر حافظ حمید اللہ کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جے آئی یوتھ خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری یوسف علی مشوانی ، سیکرٹری اطلاعات نعیم خان ، جے آئی یوتھ پشاور کے صدر صدیق پراچہ ، نائب صدر پشاورفاروق خلیل، جنرل سیکرٹری نور غلام اور سیار محمد بھی شریک ہوئے اجلاس میںتیاریوں نگرانی اور انتظاما ت کیلئے جے آئی یوتھ خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری یوسف علی مشوانی ، سیکرٹری اطلاعات نعیم خان ، جے آئی یوتھ پشاور کے صدر صدیق پراچہ ، نائب صدر پشاورفاروق خلیل، جنرل سیکرٹری نور غلام اور سیار محمد پر مشتمل انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی