سٹیٹ بینک اختیارات سے تجاوز کر تے ہو ئے کمر شل بینکو ں کے معا ملات میں مدا خلت کا مر تکب ہو رہا ہے،کسی بھی کمپنی کو قر ض دینے کیلئے اسٹیٹ بینک کی ڈکٹیشن در کار نہیں ہو تی

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا بیان

ہفتہ 24 فروری 2018 21:46

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اختیارات سے تجاوز کر تے ہو ئے کمر شل بینکو ں کے معا ملات میں مدا خلت کا مر تکب ہو رہا ہے،کسی بھی کمپنی کو قر ض دینے کیلئے اسٹیٹ بینک کی ڈکٹیشن در کار نہیں ہو تی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک اختیارات سے تجاوز کر تے ہو ئے ، کمرشل بینکوں کو ڈراتے ہو ئے ریگولیٹر سے بڑھ کر معاملات میں د خل اندا زی کر رہا ہے،کمرشل بینکوں پر اسٹیٹ بینک کا دبا ہے کہ بعض کمپنیز کو قرض نہ دیا جائے،کمرشل بینک اور کمپنیز کے معاملات میں اسٹیٹ بینک کی مداخلت کسی بھی طر ح درست نہیں ہے،کمرشل بینکوں کے بورڈ قرض دینے میں خود مختار ہوتے ہیں، مر کز ی بینک کو کمرشل بینکوں میں گھس کر بینکنگ کا اختیار حا صل نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کو بینکنگ کی ترقی کے لیے قا ئم کیا گیا تھا نہ کہ ڈرانے دھمکا نے کے لیئے۔

متعلقہ عنوان :