Live Updates

چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے ارڈیننس کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں ،

تحریک انصاف احمد چیمہ، شریف برادران اور دیگر ملزمان کے مفاد کی خاطر نیب کے قانون میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی سپریم کورٹ اور نیب کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والا کوئی بھی قانون قابل قبول نہیں ہوگا مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری کابیان

ہفتہ 24 فروری 2018 21:46

چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے ارڈیننس کی اطلاعات انتہائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے ارڈیننس کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف احمد چیمہ، شریف برادران اور دیگر ملزمان کے مفاد کی خاطر نیب کے قانون میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اداروں کے ساتھ تحریک انصاف کی یکجہتی کا پہلے ہی اظہار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اور نیب کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والا کوئی بھی قانون قابل قبول نہیں ہوگا۔ پارلیمان ماورائے آئین کسی بھی قانون کی منظور ی نہ دے۔ماورائے آئین تمام قوانین کالعدم قرار دیئے جائیں گے۔سپریم کورٹ کسی ایک شخص کے مفاد میں بنائے گئے قوانین کو ظلم قرار دے چکی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے بیٹوں کو تو پاکستانی قانون سے مبرّا قرار دے ہی چکے ہیں۔ ہر بات پر نیا قانون بنانے کے بجائے ایک ہی قانون بنا کر قصہ ہی ختم کردیں کہ شریف برادران پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات