Live Updates

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں امریکی امدا د کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین قبائلی عوام کے ساتھ بے پناہ محبت رکھتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمرکا خیبر ایجنسی لنڈیکوتل خوگہ خیل میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 21:46

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں امریکی امدا د کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین قبائلی عوام کے ساتھ بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل خوگہ خیل میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام معراج الدین شینواری کے حجرہ میں ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق ،ایم این اے قیصر جمال سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آسد عمر نے کہا کہ پاکستانی عوام امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور اس کی امداد کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں پاکستانی عوام بہادر ہیں چئیرمین عمران خان قبائلی عوام سے پے پناہ محبت رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح غریب عوام کے حقوق کے لئے اواز اٹھائی ہیںپیر نورالحق قادری کی پی ٹی ائی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا ہیں اور انے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہیں پاکستان پورے دنیا میں سُپر پاور ملک ہیں تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار تعلیم ،صحت ،روزگار اور غریب عوام پر سارا پیسہ خرچ کیا ہیں انہوں نے کہا دورہ خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے موقع پر عوام کا بہت جوش و جزبہ دیکھا ہیں جس کے بناہ پر جلد از جلد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خیبر ایجنسی کا دورہ کریگی ،جلسہ عام سے خیبر سپورٹس کلب کے چئیر مین معراج الدین شینواری ،ملک عبدالرزاق ،جمال افریدی ،عبدالرازق شینواری ،شاہ حسین افریدی مجیب شینواری نے بھی خطاب کئے جلسہ عام کے اخر میں خیبر سپورٹس کلب کے صدر اور طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے چئیر مین معراج الدین شینواری نے انے والے الیکشن میں پیر محمد نورالحق قادری کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کا اعلان کردیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات