Live Updates

قوم اب شریفوں کا رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی ، نیب ان اکاونٹس کی تحقیقات کرے

، ہم تفصیلات فراہم کریں گے ، پوری قوم نیب کے ساتھ کھڑی ہے ، احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین اوروہ طوطا ہے ،اس میں شہباز شریف کی جان ہے ،اس کی گرفتاری پر شہباز شریف کواپنی کرپشن کھلنے کا خوف ہے ،وہ اس لئے د وسرے بیوروکریٹس کو آگے کر رہے ہیں، چھوٹے ڈان شہباز شریف کی چوری تو چین نے پکڑی، سپریم کورٹ کے مطابق ملک کے سارے ادارے مفلوج ہیں ،عدالت نے ان لوگوں کے لئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا ، اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، بڑے گاڈ فادرز نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 21:46

قوم اب شریفوں کا رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی ، نیب ان اکاونٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نے کہاہے کہ احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین اوروہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے۔ جس کی گرفتاری پر شہباز شریف کواپنی کرپشن کھلنے کا خوف ہے ،اس لئے وہ دوسرے بیوروکریٹس کو آگے کر رہے ہیں، چھوٹے ڈان شہباز شریف کی چوری تو چین نے پکڑی، قوم اب شریفوں کا رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی ، نیب ان اکاونٹس کی تحقیقات کرے۔

ہم تفصیل فراہم کریں گے ، پوری قوم نیب کے ساتھ کھڑی ہے ، سپریم کورٹ کے مطابق ملک کے سارے ادارے مفلوج ہیں ،عدالت نے ان لوگوں کے لئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، بڑے گاڈ فادرز نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی شام بنی گالہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈان شہباز شریف کی چوری تو چین نے پکڑی۔

چینی حکام نے پاکستان آ کر تحقیقات کیں تو معلوم ہواکہ کیپٹل انجینئرنگ پاکستان ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھی۔ قوم اب شریفوں کا رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب ان اکاونٹس کی تحقیقات کرے۔ ہم تفصیل فراہم کریں گے۔ پوری قوم نیب کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ملک کے سارے ادارے مفلوج ہیں۔

عدالت نے ان لوگوں کے لئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، بڑے گاڈ فادرز نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ہیں، احد چیمہ تو سب سے اوپر ہیں ، اس کے علاوہ بھی کئی لوگ لگائے گئے ہیں، سعید احمد کو نیشنل بینک کا سربراہ بنایا جو ان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا ہے، آئی بی میں آفتاب سلطان کو تیسری بار توسیع دی گئی، ظفر حجازی کو ایس ای سی پی کا سربراہ بنایا ، انہوں نے نیب میں بھی اپنا آدمی لگایا تھا، سعید احمد کو نیشنل بینک کا سربراہ بنایا جو ان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ شہبازشریف کا فرنٹ مین ہے، احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے، احد چیمہ کی گرفتاری پر شہباز شریف کواپنی کرپشن کھلنے کا خوف ہے،اسی لیے وہ دوسرے بیوروکریٹس کو آگے کررہے ہیں، ایک کے خلاف تفتیش شروع ہوئی تو سب کو تکلیف شروع ہو گئی، نیب نے کارروائی کر کے احد چیمہ کو گرفتار کیا تو لاہور میں انہیں چھڑوانے کے لئے بینر لگ گئے۔

نیب جب کسی سیاست یا بیوروکریٹ پر ہاتھ ڈالے ملک خطرے میں آجاتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کئے اور یہ رقم انہوں نے بیوروکریٹس اور اپنے بیٹوں کے ذریعے استعمال کی، میگا منصوبے پیسہ بنانے کے لیے بنائے جاتے ہیں، 200 ارب روپے کے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کا معاہدہ چھپایا گیا، لاہور میٹرو میں قومی خزانے کو 250 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، ملتان میں 30 ارب روپے لاگت کا میٹرو منصوبہ بنا دیا جس میں بسیں خالی چلتی ہیں۔

کیپٹل انجینئرنگ کے چار شیئر ہولڈر ہیں جس کو شریف خاندان ہولڈ کرتا ہے، شہباز شریف کو 2 ارب روپے جاچکے تھے اور ابھی مزید سوا ارب روپے آنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دفعہ وزیر اعظم بننے والے کے بچے کہتے ہیں وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں، قوم اب رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی۔عمران خان نے کہاکہ بیوروکریسی کاگارڈفادرفواد حسن فوادہے۔تمام کرپٹ بیوروکریٹ کے ساتھ شہبازشریف کرپشن کرتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات