Live Updates

نواز شریف اور عمران خان کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ، ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد، کرسی اور اقتدار ہے ، ایک انگلی کے اشارے کا منتظر ،دوسرا انگوٹھے ہی خریدنا چاہتا ہے، عوام بے روزگاری غربت اور مہنگائی جیسے مسائل کا شکار ہیں ،

ان کو میاں صاحب کو کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں ، عوام کے ووٹوں کے تقدس کی بات کرنے والا وزارت عظمیٰ کے دنوں میں عوام کے ووٹوں سے بننے والی پارلیمنٹ میں جانا ہی گوارا نہیں کرتا تھا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 21:43

نواز شریف اور عمران خان کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ، ان کا ایجنڈا ذاتی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف اور عمران خان کوایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد، کرسی اور اقتدار ہے جس کیلئے ایک انگلی کے اشارے کا منتظر ہے تودوسرا انگوٹھے ہی خریدنا چاہتا ہے عوام بے روزگاری غربت اور مہنگائی جیسے مسائل کا شکار ہیں انہیں میاں صاحب کو کیوں نکالا پانامہ پر نکالا یا اقامہ پر سے کوئی غرض نہیں ہے عوام کے ووٹوں کے تقدس کی بات کرنے والا جب خود وزیراعظم تھا توعوام کے ووٹوں سے بننے والی پارلیمنٹ میں جانا ہی گوارا نہیں کرتا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں این آئی سی وی ڈی سیٹلائیٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ٹکراؤ کی پالیسی کسی طور جمہوریت اورملک کے مفاد میں نہیں ہے جو فیصلے مخالفین کے خلاف آئین تو اس پر خوشی مناتے ہیں مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں مگر جب فیصلہ خلاف آئے تو سوال کیا جاتا ہے کہ مجِھے کیوں نکالا میاں صاحب آپ بتائیں کہ جب آپ کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور آپ ایک آمر سے سسمجھوتہ کرکے چالیس بریف کیس کے ساتھ باہر چلے گئے تھے آور آٹھ سال بعد واپس آئے توآپ کی سزا ہی ختم ہوچکی تھی گحالانکہ آپ نے تواپنی سزا کیخلاف کسی عدالت میں درخواست تک نہیں دی تھی تو یہ کیسے ہوا اس کے حوالے سے ملک کی عدالتی تاریخ کی کوئی تو ایسی مثال دیں آپ نے توبینظیر بھٹو اور آصف زرداری کو سزا دلانے کے ججز پر بھی دباؤ ڈالا تھا جس کی آڈیو ریکارڈنگ آج بھی موجود ہے ان کا کہنا تھاکہ اسٹیل مل سمیت ملک کے اثاثے فروخت کیے جارہے ہیں جس کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ حالات کیسے بھی ہوں ماں کے زیور نہیں بیچے جاتیان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں درخت لگانے کی باتیں کرنے والا چار سال میں اپنے صوبے میں ایک اسپتال یا کالج نہیں بنواسکا ہے یہ لوگ جب اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف تھے تو اس وقت سندھ میں پیپلزپارٹی لوگوں کی خدمت کررہی تھی اور یہ اسپتال جس کا افتتاح کیا ہے یہ صوبے میں ہماری جانب سیقائم کیا جانے والا دل کا پانچواں اسپتال ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک شہر پر توجہ نہیں دیتے پہلے کراچی میں اسپتال بنایا اس کے بعد ٹنڈو محمد خان, حیدرآباد اور سیوہن میں اسپتال بنوایا اور آج یہ پانچواں اسپتال ہے جبکہ دونوں بڑی نام نہاد جماعتیں ایک شہر کی سیاست کررہی ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا کہ پرویز مشرف اور نوازشریف کیاور ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کے خون میں کیا فرق ہے کہ شرجیل میمن کو پنجاب کی جیل میں بھیجنے اور اس کا کیس وہاں پر چلانے کے لیے قانون ڈھونڈا جارہا ہے یہ تو دیکھ رہا ہوں کہ چھوٹے اور بڑے صوبوں کے درمیان نیب اور عدالتوں کا معیار دوہرا ہے میں چیف جسٹس کودعوت دیتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے جناح اسپتال کراچی کا دورہ کیا اسی طرح وہ کراچی کے دیگر بہترین اسپتالوں کے علاوہ سندھ بھر میں ہمارے بنائے گئے اسپتالوں کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ کس طرح ہم مفت لوگوں کو علاج ومعالجے کی معیاری سہولیات فراہم کررہے ہیں انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیوں کے پی کے میں اسپتال اورکالج تو بنائے نہیں گئے مگر ایک مدرسے کو ایک سال میں تیس کروڑ اور دوسرے سال میں ستائیس کروڑ روپے گرانٹ دی گئی عوام شوبازی اور حقیقی خدمت میں فرق کریں بلاول بھٹو نے سندھ میں بنے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کو ڈس فنکشنل الائنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس الائنس میں شامل لوگ کیا فرشتے ہیں جنہوں نے کرپشن ہی نہیں کی ہے ان کے پاس یہ جہاز اور گاڑیاں کہاں سے آئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں سوفیصدی بہتری لانے کا دعوی نہیں کرتے مگر بہتری لارہے ہیں ہمارے مخالفین کی حکومتوں نے تو سندھ کو بگاڑا ہے مگر ہم نے ہمیشہ سندھ کو بنایا ہے سندھ میں یوسی سطح تک غربت کو ختم کرنے کے لیے پروگرام شروع کیا ہے جس سے چھ لاکھ خاندان استفادہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہر ماں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان اور ان کے بچوں کی صحت ہماری ترجیح ہوگی تقریب سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ, قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ, پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات