سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 24 فروری 2018 21:43

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بالائی عمر کی حد میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سال 2013 میں امتحانات لیے گئے جو بھی تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں جس کے باعث امیدواروں کی عمریں حد سے بڑھ چکی ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں بالائی عمر کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن سندھ میں اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل امتحانات نہ لینے اور حال ہی میں امتحانات کے اعلان کے بعد تمام امیدواروں میں بیچینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امیدواروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں بالائی عمر کی حد میں اضافہ کرکے ان کیساتھ انصاف کیا جائے جبکہ امتحانات میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ اہل امیدوار اس میں حصہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :