شریف خاندان کیخلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہورہے ہیں ،مشاہد اللہ خان

زرداری کسی کو کرپٹ کہیں تو سمجھ لیں وہ فرشتہ ہے ،زرداری اور بلاول کے ہوتے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ،وفاقی وزیر عمران خان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں رہا تو پیرنی پیرنی کھیلنا شروع ہوگئے ہیں،نواز شریف کو چائنا کٹنگ ،ٹارگٹ کلنگ ،گیس اور بجلی کے بحران کے خاتمے کی سزا مل رہی ہے،کراچی ایئرپور ٹ پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 24 فروری 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کو احتساب کیلئے چن لیا گیا ہے،شریف خاندان کیخلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہورہے ہیں ،آصف علی زرداری جب کسی کو کرپٹ کہیں تو سمجھ لیں وہ شخص فرشتہ ہے،زرداری اور بلاول کے ہوتے ہوئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،عمران خان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں رہا تو پیرنی پیرنی کھیلنا شروع ہوگئے ہیں ،آف شور کمپنیاں عمران خان اور ان کی بہنوں کی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتے کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا ملک کا برا حال تھا۔

(جاری ہے)

ملک میں بجلی گیس نہیں تھی۔ہفتے اور اتوار کو بینک کھول کر لوٹ مار کی جاتی تھی ۔عالمی سطح پر کرپشن کی شکایات عام تھیں کیونکہ پیپلزپارٹی کرپشن کو عبادت سمجھتی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے ملک کے مسائل کے بھنور سے نکالا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔

نواز شریف کو چائنا کٹنگ ،ٹارگٹ کلنگ ،گیس اور بجلی کے بحران کے خاتمے کی سزا مل رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں کا برا حال ہے۔ ہر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی اپنی نااہلی کی وجہ سے ہار رہی ہے۔ سندھ میں سیاسی لیڈروں کے گھروں سے اربوں روہے برآمد ہوئے ہیں، آصف زرداری اور بلاول کے ہوتے ہوئے کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، آصف زرداری جب کسی کو کرپٹ کہیں تو سمجھ لیں کہ وہ فرشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خاندان کو احتساب کے لئے چن لیا گیا، جو مقدمات ختم ہو چکے ہیں وہ پرانے کیس چلائے جا رہے ہیں، جھوٹے مقدمات عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو رہے ہیں، ماضی میں بہت سے فیصلوں کا عدلیہ دفاع نہیں کرسکی، ججز سوچیں کہ وہ اپنے فیصلوں کا دفاع کر پائیں گے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی عمران خان اور انکی بہن اور جہانگیر ترین کی ہیں۔

عمران خان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں رہا تو پیرنی پیرنی کھیلنا شروع ہو گئے۔مشاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین مریم نواز سے گھبرائے ہوئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہے، مسلم لیگ نون سینیٹ کی اکثریتی جماعت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام نے ماضی میں جن قوتوں کو ووٹ دیا ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کراچی حیدرآباد اندرون سندھ کے عوام کے لئے کیا کیا ہی ہمیں ووٹ نہیں ملا لیکن ہم نے جتنا کام سندھ کے لئے کیا جتنے منصوبے سندھ کے عوام کے لئے ہم دئے ہیں کسی نے نہیں دئی. میاں محمد نواز شریف سندھ کے عوام کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جس نے عید لاڑکانہ کے مظلوم عوام کے ساتھ جاکر منائی ۔

لیکن کبھی کسی دوسرے لیڈر کو ایسا کرتے نہیں دیکھا. صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سینٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ہم سندھ کو لاہور پنجاب سے بھی زیادہ ترقی یافتہ بنائیں گی. ہم سندھ کے مستقبل سنواریں گے کراچی کو جو پیکیج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دئے وہ سندھ کی حکمران جماعت پر صوبے کے عوام کا قرض ہے لیکن وہ قرض بھی میاں محمد نواز شریف ادا کر رہے ہیں. عوامی مسائل کی بابت وفاقی وزیر نے کہا کہ بنگالیوں کے مسئلے کے لئے بھی ہماری جماعت ہی آواز اٹھاتی ہے جب کہ بنگلہ زبان بولنے والے ہمارے بھائی کراچی میں آباد ہیں ۔

سندھ کی حکمران جماعت نے اپنے دور اقتدار میں اور موجودہ صوبائی حکومت میں بنگالیوں کے لئے کیا اقدامات کئے . میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلوں سے ملکی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہی. پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار کو بریک لگ گئی ہی. سرمایہ کار آئندہ انتخابی نتائج تک مزید سرمایہ کاری سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھا کی واحد وجہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف آنے والے پے درپے فیصلے ہیں لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دے گی اور اپنی شاندار خدمات لکی وجہ سے آنے والے انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔