اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب
شہباز شریف کو چھوٹا ڈان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بڑے گاڈ فادرز نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ،ْاحد چیمہ تو سب سے اوپر ہیں ،ْشہباز شریف کی
کرپشن بھی سامنے لائیں گے اور بتائیں گے اربوں روپے کہاں گئی احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں
شہباز شریف کی جان ہے ،ْ بولنا شروع کیا تو
شہباز شریف اور حمزہ کا نام بھی آجائیگا ،ْ ملتان
میٹرو بس منصوبے کے اہم کردار فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ،ْ(ن)لیگ ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی
ملازمت میں تیسری مرتبہ توسیع دینے کی تیاری کر رہی ہے ،ْقوم
شریف برادران کے ڈرامے نہیں سنے گی ،ْ ان سے
کرپشن کا حساب لے گی ،ْ
ملتان، لاہور اور اسلام آباد
میٹرو کی تحقیقات کرے ،ْپوری قوم نیب کے ساتھ کھڑی ہے ۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک کے سارے ادارے مفلوج ہیں۔ عدالت نے ان لوگوں کیلئے مافیا کا لفظ ایسے ہی استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو اداروں میں بٹھایا ہوا ہے، بڑے گاڈ فادرز نے وفاق اور چھوٹے ڈان نے اپنے بندے صوبے میں لگائے ہیں ،ْاحد چیمہ تو سب سے اوپر ہیں اس کے علاوہ بھی کئی لوگ لگائے گئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کی
ملازمت میں تیسری مرتبہ توسیع دینے کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈی جی قمر زمان کو اپنے آپ کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں بچانے کیلئے استعمال کیا۔عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے صدر سعید احمد ان کیلئے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ
شریف برادران نے چوہدری شوگر ملز کے معاملے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین ظفر حجازی کو بھی استعمال کیا۔عمران خان نے کہا کہ ظفر حجازی کو چوہدری شوگر ملز کے معاملے میں جھوٹ بولنے پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیورو کریٹس کا کام شریف خاندان کی ذاتی سروس کرنا نہیں بلکہ ریاست کی خدمت کرنا ہے۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب
شہباز شریف کوچھوٹا ڈان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم
شہباز شریف کی
کرپشن بھی سامنے لائیں گے اور بتائیں گے کہ اربوں روپے کہاں گئی ۔عمران خان نے کہاکہ احد چیمہ نا ہوا نیلسن منڈیلا ہوگیا ،ْایک بیورو کریٹ کی گرفتاری پر ملازمین نے کہہ دیا کہ کام نہیں کریں گے جبکہ نیب نے اس پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے چارج لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری سے
شہباز شریف کوفزدہ ہیں کیونکہ احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے ،ْ اگر احد چیمہ نے بولنا شروع کیا تو
شہباز شریف اور حمزہ کا نام بھی آجائیگا۔ عمران خان نے کہا کہ احد چیمہ کے حق میں
لاہور میں بینر لگے ہوئے ہیں،
شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے جسے نیب نے کارروائی کر کے گرفتار کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ
شہباز شریف نے احد چیمہ کو کب پلاٹس فراہم کیے گئے اور اربوں روپے دیے گئے انہیں سامنے لایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس کا ایک ایک حساب سپریم کورٹ کو دکھایا تاہم نواز شریف نے 3 سو ارب روپے کا حساب دینا ہے لیکن انہوں نے ایک بھی شواہد پیش نہیں کیے۔انہوںنے کہاکہ اب قوم
شریف برادران کے ڈرامے نہیں سنے گی بلکہ قوم ان سے
کرپشن کا حساب لے گی۔انہوں نے کہا کہ ملتان
میٹرو بس منصوبے کے اہم کردار فیصل سبحان کو غائب کر دیا گیا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔
عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہو کہ عابد باکسر جیسے شخص کے ہاتھوں فیصل سبحان کو قتل کروادیا جائے کیونکہ عابد باکسر سے سینکڑوں لوگ مروا دئیے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے 30 ارب روپے ملتان
میٹرو پر لگا دیئے جو چل ہی نہیں رہی تاہم نیب سے درخواست کی جائیگی کہ
ملتان، لاہور اور اسلام آباد
میٹرو کی تحقیقات کرے کیونکہ
میٹرو پروجیکٹ پر قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا خسارہ ہوا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ
شہباز شریف نے 9 سال میں 9 ہزار ارب روپے خرچ کئے اور یہ رقم انہوں نے بیوروکریٹس اور اپنے بیٹوں کے ذریعے استعمال کی، میگا منصوبے پیسہ بنانے کیلئے بنائے جاتے ہیں ،ْ200 ارب روپے کے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کا معاہدہ چھپایا گیا ،ْلاہور
میٹرو میں قومی خزانے کو 250 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چھوٹے ڈان
شہباز شریف کی چوری تو چین نے پکڑی، چینی حکام نے پاکستان آ کر تحقیق کی تو پتہ چلا کیپٹل انجینئرنگ پاکستان ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھی،کیپٹل انجینئرنگ کے چار شیئر ہولڈر ہیں جس کو شریف خاندان ہولڈ کرتا ہے،
شہباز شریف کو 2 ارب روپے جاچکے تھے اور ابھی مزید سوا ارب روپے آنے تھے۔
انہوں نے سوال کیا کہ راؤ انوار کے پیچھے کون ہے جس نے 444 قتل کردیئی سندھ میں اے ڈی خواجہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ایک سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سب کچھ انگلش میڈیم کے بچوں کیلئے ہے، مدرسوں میں پڑھنے والے بچے بھی ہمارے بچے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مدرسوں پڑھنے والے بچے بھی آگے بڑھیں۔