جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی

فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 24 فروری 2018 21:41

جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے سماجی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکس بندی مکمل کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی عکس بندی مکمل ہونے پر بہت افسردہ ہیں اور وہ فلم کی ٹیم کو بہت یاد کریں گی۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ، بوبی دیول ، پوجا ہیج، انیل کپور ، جیکولین فرنینڈس ، دیسا شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :