ورون دھون اپنی دوست نتاشہ سے رواں سال شادی کریں گے

ہفتہ 24 فروری 2018 21:36

ورون دھون اپنی دوست نتاشہ سے رواں سال شادی کریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اوراٴْن کی دوست نتاشہ دلال جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اسی سال ہوگی۔ویروشکا کے بعد بالی ووڈ کے کئی ستاروں کی شادی کی خبریں سرگرم ہونے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار ورون دھون اور اٴْن کی دوست نتاشہ دلال اس سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔واضح رہے کہ لوو برڈ ورون دھون اور نتاشہ دلال اپنی دوستی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہے ۔کئی بار دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں تاہم اب ورون دھون کی دوست کے ساتھ شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :