پاکستان کو عدم استحکام کر نے کے لئے بیرونی طاقتیں ازل سے بر سرے پے کار ہیں،ناصر محمود شیخ

ہفتہ 24 فروری 2018 21:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کر نے کے لئے بیرونی طاقتیں ازل سے بر سرے پے کار ہیں ملک میں مو جود آلہ کار وںنے ملک کی جڑیں کھو کھلی کر نے کیلئے بیرونی طاقتوں کے ہاتھ مضبوط کیئے قا ئد عوام محمد نواز شریف جس کو نا اہل کریں گے نا اہل وہ ہو گا ما ئنس نواز شریف فار مو لا عوامی طاقت نے مسترد کر دیا ہے یہ بات انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر کی حکو مت میں (ن) لیگ کی قیادت کا ساتھ جب سا ئے نے بھی چھوڑ دیا تھا اس وقت بھی اٹک کے غیور ثپوت وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا پر ویز مشرف کے خلاف ڈٹ کر نوازشریف کے ساتھ سینہ تان کر کھڑے رہے اٹک اور چھچھ کی عوام غیرت مند غیور اور وفا شعار ہے اور اپنے محسنوں کو کسی صورت نہیں بھلا تی حلقہ کی عوام اگر بیلوں اورجنگلوں میں بھی گھر بنائیں گے تو شیخ آفتاب احمد ادھر بھی سو ئی گیس پہنچا ئیں گے آئندہ عام انتخابات میں ہم شیخ آفتاب کے ساتھ ساتھ اپنے شہید لیڈر کو بھی نہیں بھو لیں گے جس کی اپنی جان کا نظرانہ دے کر پو ری دنیا میں مسلم لیگ (ن) اور اٹک چھچھ کا نام رہتی دنیا تک روشن کر دیا ہم ان کے صاحبزادے صوبائی وزیر جہا نگیر خانزادہ کو بھی بھاری اکثریت سے کا میاب کریں گے ناصر محمو د شیخ نے کہا کہ لیڈروں اور قوموں پر امتحان آتے ہیں دلیر اور حقیقی لیڈر ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر تے ہیں قا ئد عوام سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو اس سے قبل بھی ایک جھوٹے طیارہ کیس کی سازش کر کے ان کی منتخب حکومت پر شب خو ن مارتے ہوئے انہیں چو دہ سال کی قید سنا کر نا اہل کیا گیا تھا مگر ان کا سر اس وقت بھی ڈکٹیٹر پر ویز مشرف کے سا منے نہیں جھکا بلکہ کا لی کملی وا لے کے در پر عرب کے ریگزار میں جا کر جھکا محمدنواز شریف اب مخالفین کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیںاب نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کو ئی نہیں نکال سکتا ہے ما ئنس نوازشریف فا ر مو لا ضمنی انتخابات میں عوام نے ووٹ کی پر چی کے طاقت سے مسترد کر دیا ہے آنے والا دور پھر محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ کا دور ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :