گورنر سندھ محمد زبیر سی جاپان کے سفیر تاکاشی کیورائیکی ملاقات

ہفتہ 24 فروری 2018 21:30

گورنر سندھ محمد زبیر سی جاپان کے سفیر تاکاشی کیورائیکی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک جاپان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو تے جا رہے ہیں کیونکہ ان کی بنیاد باہمی خلوص اور اعتماد پر استوار ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں جاپان کے سفیر تاکاشی کیورائی (Mr. Takashi Kurai) سے ملاقات کے دوران کیا۔

جاپان کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید اضافہ کے اقدامات ، باہمی تجارت میں اضافہ، کراچی میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کی ضرورت اور گنجائش موجود ہے کیونکہ مستحکم اور پائیدار معاشی ترقی میں تجارتی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک ایک تاریخی اور بے مثل منصوبہ ہے جو پاک چین لازوال دوستی کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان میں انفرا اسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ چین کو بھی اس کی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے دیگر ممالک بھی استفادہ کر رہے ہیں اور جاپانی کمپنیاں اس ضمن میں کام کرسکتی ہیں۔

انہوں نے صوبہ کے سماجی شعبہ میں مدد اور تعاون پر جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی مدد سے خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فعال انداز میں کام کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے جاپانی سرمایہ کاری پر زور دیا کہ وہ کراچی میں سرمایہ کاری کے ساز گار ماحول سے فائدہ اٹھائیں اور نئی صنعتی یونٹس لگائیں۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں کراچی میں نئے یونٹس لگانے کا جائزہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :