نارووال میں تقریب کے دوران نوجوان نے احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا

ہفتہ 24 فروری 2018 21:29

نارووال میں تقریب کے دوران نوجوان نے احسن اقبال پر جوتا پھینک دیا
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبالبھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے ورکرز کنونشن کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے جوتا پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے جوتا احسن اقبال کو نہیں لگا۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسٹیج پر پہنچے تو بلال حارث نامی ایک شخص نے ان کی طرف جوتا پھینکا۔خوش قسمتی سے احسن اقبال کو جوتا نہیں لگا اور ان کے برابر میں کھڑا شخص اس کا نشانہ بن گیا، اس واقعے کے بعد وہ تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :