سرگودھا،مریم نواز کوسوشل میڈیا کنونشن میں میئر سرگودھاکی جانب سے 20 تولے سونے کا تاج پہنایا گیا

ہفتہ 24 فروری 2018 20:35

سرگودھا،مریم نواز کوسوشل میڈیا کنونشن میں میئر سرگودھاکی جانب سے 20 ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) مریم نواز کی سرگودھا سوشل میڈیا کنونشن میں آمد کے موقع پر میئر سرگودھا ملک اسلم نوید کی جانب سے 20 تولے سونے کا تاج پہنایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی مالیت 15لاکھ سے زائد کی بتائی جاتی ہے جس میں زمرد اور پنے کے نگینے لگے ہوئے تھے ،تاج کو خصوصی طور پر کراچی سے تیار کروایا گیا،صراف محمد یاسین ڈوگر نے بتایا کہ میئر سرگودھا نے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنانے کیلئے آرڈر دیا تھا جس سے ہمیں دستی ہاتھ سے کام کروا کر تیار کرویا ہے تاج کی تیاری میں 20 تولے سونا لگا ہے جبکہ روبی ،زمرد اور دیگر نگینوں بھی تاج میں لگائے گئے تھے،جسے میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نوید نے پنڈال میں دختر پاکستان مریم نواز کو پہنایاجس پر مریم نواز نے میئر سرگودھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان محبتوں کو بھلا نا پائوں گی

متعلقہ عنوان :