حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 24 فروری 2018 20:33

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کر کے ٹریفک کی روانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کر کے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے شہر کی معروف سڑکوں پر ٹریفک کو بہتر بنانے اور بلا جواز پارکنگ کو ختم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس حکام کو تین روز کی مہلت دی ہے تاکہ لیاقت بازار ، جناح روڈ ، سورج گنج بازار اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کویقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے فنڈز سے چمن پھاٹک کے قریب نئے بننے والے ٹریفک کمپلیکس کوئٹہ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان ، مشیر سماجی بہبود میر شہزاد صالح بھو تانی ، انسپکٹر جنر پولیس کوئٹہ معظم جاہ انصاری، ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ فاروق فیض لہڑی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان ، قائمقام ایس پی سٹی ٹریفک پولیس جاوید احمد خان، ڈی ایس پی زبیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وقت کم ہونے کی وجہ سے کم کی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور دو تین بار شہر کے دورے کر چکا ہوں لوگوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہاہوں انہوںنے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کو ہدایت دی جناح روڈ، لیاقت بازار، سورنج گنج بازار سمیت دیگر سڑکوں پر پارکنگ کے سسٹم کو بہتر کیا جائے اور فٹ پاتھوں پر کھڑی ہوئی موٹرسائیکلوں کو بھی ہٹایا جائے بلا جواز بنائے گئے سائیکل اسٹینڈ میٹرو پولٹین کارپوریشن سے مل کر ختم کئے جائے تاکہ لو گوں کو آنے جانے میں اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل محسوس نہ ہوں انہوں نے کہا کہ میں اور وی آئی پی پروٹروکول کی وجہ سے شہر یوں کی مشکلات کو کم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ لو گوں کے مسائل ختم ہو سکے انہوں نے کہاکہ میں دو تین روز میں شہر کا دوبارہ دورہ کرونگا تاکہ شہر میں ٹریفک کی حالت زار کو دیکھ سکوں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ یہ کمپلیکس میں نے اپنے فنڈز سے تقریبا ساڑھے کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کراکر دیا ہے تاکہ بلوچستان کے لو گوں اور ٹریفک پولیس کے مسائل کو حل کیا جا سکے اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ٹریفک کمپلیکس کوئٹہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا ار وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان مسائل کے حل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

متعلقہ عنوان :