Live Updates

عمران خان کا ملک کے تین صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 فروری 2018 20:26

عمران خان کا ملک کے تین صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے تین صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان صوبہ پنجاب کے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور میانوالی سے صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے اور کے پی کے سے الیکشن لڑیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد اپنے ان حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :