کوئٹہ،موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، میر ضیاء لانگو

ورثے میں ملنے والے مسائل کو حل کرنے میں وقت درکار ہو گا کم مدت میں زیادہ مشکلات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں ،مشیر خوراک

ہفتہ 24 فروری 2018 20:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) مشیر خوراک بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ورثے میں ملنے والے مسائل کو حل کرنے میں وقت درکار ہو گا کم مدت میں زیادہ مشکلات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کہی میر ضیاء لانگو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ صوبے اور عوام کی فلاح وبہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اور بنا تے رہیں گے ہماری کوشش ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان کی پسماندگی اور عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے سنجیدگی کیساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تا کہ بلوچستان اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اس کے لئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سر برا ہی میں وقت کم اور مسائل زیادہ ہونے کے باوجود سخت مقابلے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کرکے آگے بڑھ رہی ہے تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کر کے لوگوں کے مشکلات کو کم کر سکے یہ ہمارا مشن ہے جس کو ہر صورت پورا کرینگے کیونکہ جب سے ہمیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہم نے دن رات ملک اور عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے تاکہ عوام کی امیدوں پر پوراا تر سکیں۔

متعلقہ عنوان :