ْ نومولود بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کی چالاکیاں ختم،نیا قانون نافذ کر دیا گیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی انفینٹ فارمولا مارکیٹنگ ریگولیشن 2017 کے تحت انفینٹ فارمولاکی تشہیر پر پابندی فری یا کمیشن کے عوض ہسپتالوں میں مارکیٹنگ ، ڈبے پر دودھ لفظ لکھنے پر بھی مکمل پابندی عائد
ہفتہ 24 فروری 2018 20:23
(جاری ہے)
کمپنیاں اپنے تشہیری مواد پر"دودھ" کا لفظ درج نہیں کر سکیں گی۔
صرف میڈیکل سٹور یا فارمیسی انفینٹ فارمولا والی مصنوعات ڈاکٹرز کی ہدایات پر فراہم کریں گے۔میڈیکل سٹورز انفینٹ فارمولاز رکھنے کی جگہ پر" یہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہی" کا نمایاں نوٹس آویزاں کرنے کا پابند ہوگا۔قانون میں مزید پابندی عائد کی گئی ہے کہ میڈیکل سٹورز تمام انفینٹ فارمولاز کو ایک ہی جگہ پر رکھنے کے پابند ہوں گے۔ کمپنیاں اپنی مصنوعات پر اجزاء کی تفصیل او ر حلال ہونے کا لیبل واضح لکھیں گی۔لیبل کے 15 فی صد حصے پر "یہ ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہی" لکھنا ہو گا۔دو ماہ کے بعد کسی بھی گراسری یا جنرل سٹور پر انفینٹ فارمولا فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔قانون کی درج بالا کسی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کمپنی کو قصوروار تصور کیا جائے گا اور اس کی سزا بھی متعلقہ کمپنی کو دی جائے گی۔پراڈکٹس کی لیبلنگ بھی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2017 کے تحت ہوگی۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیمیں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر FIR درج کرانے کی مجاز ہوں گی۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے دھوکہ دہی سے دودھ کہلانے والا انفینٹ فارمولا ماں کے دودھ کا متبادل نہیں"۔انفینٹ فارمولا ریگولیشن لانے کا مقصدماں کے دودھ پلانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ ماں کا دودھ بچوں کی بہترین نشوونما میں معاون ہونے کے ساتھ ماں کو بریسٹ کینسر سے محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلند ترین شرح سود کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا‘شرح سود مہنگائی کم کرنے کے لیے بڑھائی گئی تھی.تاجر
-
ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وصال 10رمضان المبارک بمطابق 21 مارچ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
-
نواز شریف آئندہ ماہ سعودی عرب جائیں گے،لندن بھی جانے کا فیصلہ
-
ویوو نے بہترین پوٹریٹ فوٹوگرافی اور دلکش ڈیزائن کا حامل V30 5G پاکستان میں متعارف کردیا
-
’مئی جون تک نئی سیاسی جماعت آجائے گی‘ شاہد خاقان عباسی کا اعلان
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
ہمارے شہداءکے قاتل افغانستان میں ہوں تو پھر کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
پاکستان میں ہونے والے حملے میں جانی نقصان پر افسوس ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.