سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ہفتہ 24 فروری 2018 20:23

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سعودی عرب کے علاقے رماح کی شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر سے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکر کے بعد دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ سعودی عرب کے علاقے شویہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

(جاری ہے)

حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ رماع کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور رویہ سڑک ہی