جن لو گوں نے بلوچستان کے مفادات کو دائو پر لگایا وہ صوبے کے خیر خواہ نہیں،میر عبدالقدوس بزنجو

بلوچستان میں آزاد بلوچستان کی تحریک دم توڑ رہی ہے،کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 24 فروری 2018 20:56

جن لو گوں نے بلوچستان کے مفادات کو دائو پر لگایا وہ صوبے کے خیر خواہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آزاد بلوچستان کی تحریک دم توڑ رہی ہے جن لو گوں نے بلوچستان کے مفادات کو دائو پر لگایا وہ صوبے کے خیر خواہ نہیں بلکہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے یہاں منصوبے کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش وفاق اور پنجاب ایک شخص کی خاطر ملک کو دائو پر نہ لگائیں بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہے کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرینگے بد قسمتی سے ہمیں ماضی کے سابق سیکھنا چا ہئے بلوچستان کے قسمت کے فیصلے اسلام آباد کی بجائے یہاں ہونی چا ہئے اس لئے اس تحریک کو مسلم لیگ(ق) اور (ن) کے علاوہ جمعیت، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل، آزاد امیدواروں سمیت پشتونخوا میپ اور نیشنل پارٹی کے بعض ساتھیوں ہمیں سپورٹ ملا جس کے تحت کامیابی ملی سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت نہیں ہوگی اور اس کام کے لئے مجھے سختی سے بھی کرنی پڑی تو اس سے گریز نہیں کرونگا تمام ناراض بلوچوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئے بلوچستان کے ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قیادت سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے کہا کہ یہ گیر جمہوری اقدما ہے میں پو چھتا ہوں کہ یہ کیسے غیر جمہوری اقدام ہے جب میں اور میرے ہم خیال ساتھیوں نے دیکھا کہ بلوچستان میں کوئی ڈلیور نہیں کر رہ اہے تو ہم نے ایک جمہوری طریقے سے آئین میں رہتے ہوئے اس کو تبدیل کر دیا بلوچستان میں مسلم لیگ(ق) یا ان کے نہیں بلکہ مسلم لیگ کی حکومت ہے کیونکہ یہی نام رجسٹرڈ ہے یہ الگ بات ہے کہ بعد میں مسلم لیگ(ق) زیادہ مشہور ہو گئی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل ہم خیال لوگ تبدیل چاہتے تھے اور وہ صوبے یہاں کے عوام کو ڈلیور کر نا چا ہتے تھے ان خیال تھا کہ بلوچستان کی قسمت کے فیصلے اسلام آباد کی بجائے یہاں ہونے چا ہئے اس لئے اس تحریک کو مسلم لیگ(ق) اور ن کے علاوہ جمعیت، بی این پی، اے این پی اور آزاد امیدواروں سمیت پشتونخوامیپ اور این پی کے بعض ساتھیوں نے سپورٹ کیا جس کے باعث ہمیں کامیابی ملی جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ اگر کوئی ڈلیور نہیں کر رہا تو تبدیلی لانی چا ہئے اور اس تبدیلی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ ہر طاقت چاہتی ہے کہ ملک وقوم کیلئے بہتری کام ہوا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جس طرح سینیٹ کے انتخابات کو بد نام کرنے کی سازشش کی جا رہی ہے اس طرح کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کسی کو خرید وفروخت کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے انشاء اللہ بلوچستان میں اس بار خرید وفروخت نہیں ہوگی اور اس کام کے لئے مجھے سختی بھی کرنی پڑی تو میں گریز نہیں کرونگا وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام ناراض بلوچ کو ایک بار پھر مذاکرات کے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے فرزند ہے آکر صوبے کو ترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن کریں آزاد بلوچستان کی تحریک دم توڑ رہی ہے اور جلد ختم ہو جائیگا انہوںنے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش بھی کو کامیاب نہیں ہونے دینگی

متعلقہ عنوان :