بین الصوبائی گیمز کے لئے چار کروڑ روپے کا بجٹ ریلیز کردیا ہے، جنید خان

ایونٹ کی کامیابی کے لئے اولمپک ایسوسی ایشن کو بھر پور سپورٹ کریں گے، دنیا کودھشت گردی سے پاک نیا کے پی کے دیکھانا چاہتے ہیں : ڈی جی سپورٹس کے پی کے

ہفتہ 24 فروری 2018 20:13

بین الصوبائی گیمز کے لئے چار کروڑ روپے کا بجٹ ریلیز کردیا ہے، جنید خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) ڈی جی سپورٹس کے پی کے جنید خان نے کہا ہے کہ کے پی کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونے والے بین الصوبائی گیمز کے لئے چار کروڑ روپے کا بجٹ ریلیز کریا گیا ہے، ان گیمز کے انعقاد کا مقصد وطن عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر کو یہ پیغام دینا ہے کہ اللہ کریم کے فضل۔

خیبر پختونخوا کے عوام۔افواج پاکستان۔پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں اور حکومت کے پی کے کی کوششوں سے کے پی کے میں دھشت گردی کا دور ختم ہو چکا اور تبدیلی آچکی ہے، بین الصوبائی گیمز کے انعقاد سے جہاں وفاق پاکستان سے ملحقہ تمام یونٹس کے نوجوانوں کو نہ صرف کھیل کے میدان میں مقابلہ کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا بلکہ ایک دوسرے کو جاننے۔

(جاری ہے)

سمجھنے اور قریب آنے کا موقع ملے گا۔ڈی جی کے پی کے سپورٹس بورڈ جنید خان نے بتایا کہ اس ایونٹ میں ملک بھر سے 1600 مرد و خواتین کھلاڑی28کھیلوں میں میڈلز کے حصول کے لئے میدان میں اُتریں گے ، انکا کہنا تھا کہ ان گیمز کے شاندار انعقاد کے لئے کے پی کے سپورٹس بورڈ کا عملہ کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر دن رات کام کر رہا ہے، اس ایونٹ کے انعقاد کے لئے ضروری آلات خریدنے سمیت دیگر سامن کی خریداری کے لئے ٹینڈرز دئیے جا چکے ہیں اور تام کی تمام خریداری صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میںکی جا رہی ہے ہاں البتہ مالی معاملات کو شفاف رکھنے کے لئے میں نے اپنے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے۔

اور اس کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ایونٹ کے نام پر کسی کو نقد ادئیگی نہ کرے بلکہ ادائیگیاں کراس چیکس کی صرت میں کی جائیں تاکہ انپر اور انکے ادارہ پر مالی بے ضابطگی کے حوالے سے کوئی الزام نہ آسکے۔انہوں نے کہا ہم اس ایونٹ کے لئے فیسلٹیٹر کے طور پر اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ معاونت کر رہے ہیں،اور حکومتی پالیسی کے تحت مالی معاملات کے حوالے سے ہماری پالیسی زیرو ٹالورینس کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صوبہ میں دو متوازی اولمپکس ایسوسی ایشنز ہیں ۔ جب کے پی کے حکومت نے ان بین الصوبائی گیمز کی منظوری دی تو کچھ حلقوں کی جانب سے دو ااولمپک یسوسی ایشنز کا معاملہ اُٹھا یا بھی گیا تاہم ہم نے ان دوستوں کو جواب دیا کہ وہ بھی سپورٹس کا کوئی ایونٹ کروالیں ہم انہیں بھی سپورٹ کریں گے اب جب سید عاقل شاہ لوگوں نے ایک ایونٹ کرانے کے لئے ہم سے مدد مانگی ہے تو آپ ہمیں اس ایونٹ کو کروانے میں انکی مدد کرنے دیں۔

کیونکہ یہ ایونٹ ہم کسی فرد کے لئے نہیں کروانے جارہے بلکہ یہ پاکستان کے نوجوانوںکا ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہونگے ۔اور انہیںطویل عر صہ بعد کے پی کے اور پشاور آنے کا موقع ملے گا۔اور وہ دھشت کے ماحول سے پاک نئے خیبر پختون خواہ کو دیکھ کر یہاں سے امن۔ محبت اور دوستی کا پیغام لیکر اپنے اپنے صوبوں میں جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی سیاسی بنیادوں پر نہیںبلکہ میرٹ اور اچھی سوچ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے۔جسکا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے سر براہ سید عاقل شاہ حکومت مخالف جماعت سے ہیں اسکے باوجود انکی جانب سے آنے والی اچھی تجویز کو حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ہیومن ڈویلپمنٹ کے فلسفہ کے مطابق پرکھنے کے بعد نہ صرف مانا گیا ہے بلکہ بغیر کسی سیاسی دباو کے اسپر عمل بھی کیا جا ہا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ 1600کھلاڑیوں کے ایونٹ کے انعقاد کے لئے چار کروڑ روپے کا بجٹ کیا بہت زیادہ نہیں کے جواب میں ڈی جی کے پی کے سپورٹس بورڈ جنید خان کا کہنا تھا کہ در اصل یہ ایونٹ کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کا ہے ہم اس میں سہولت کار کے طور پر انکی معاونت کررہے ہیں اس ایونٹ کے لئے بجٹ لگ بھگ چار کروڑ کاہی ہے یہ بجٹ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن نے ان گیمز کت لئے مانگا تھا جس کی منظوری حکومت خیبر پختو نخوا نے دی ہے

متعلقہ عنوان :