ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں میچز جیتنا اچھا ہے ،یہ لمبا ٹورنامنٹ ہے ، کچھ بھی ہوسکتا ہے ، وسیم اکرم

عمران طاہر، جنید خان اور محمد عرفان بہترین بولنگ کررہے ہیں ، ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کی گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 20:13

ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں میچز جیتنا اچھا ہے ،یہ لمبا ٹورنامنٹ ہے ، کچھ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں میچز جیتنا اچھا ہے تاہم یہ لمبا ٹورنامنٹ ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ کپتان اور کوچ کو جاتا ہے ، ٹیم ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باقی ٹیمیں بھی اچھی ہیں اور سب ہی ٹیمیں بیلنس دکھائی دے رہی ہیں ،یہ ٹورنامنٹ لمبا ہے، لمبی ریس ہے ،آگے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جیسا آغاز ملتان سلطانز کو ملا ہے اس کے بعد ٹیم جیل ہوجاتی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کا تجربہ اور سنگاکارا کی فارم کام آرہی ہے ،پھر کیرون پولارڈ بطور نائب کپتان بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران طاہر، جنید خان اور محمد عرفان بہترین بولنگ کررہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :