پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ کی محبت مشترک ہے، مارگریٹ ایڈمسن

خوشی ہے کہ کھیل کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کا انعقاد کر رہے ہیں ، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ کی محبت مشترک ہے ، دونوںممالک کی مضبوط ٹیموں کے مابین بہت سے اہم میچز ہوچکے ہیں، انہوںنے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور اس کھیل کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے مقامی ہوٹل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اشتراک سے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اسلا م آباد میں خواتین کرکٹ میچ کے فائنل میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اسکولوں کو ان کی شرکت پہ مبارکباد دی اور پی سی بی اور سیرینا ہوٹل کا سالانہ پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کرکٹ کپ کے لئے مسلسل تعاون کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر ایڈمزسن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ محبت مشترک ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن کو خوشی ہے کے ہم دوبارہ پی سی بی اور نجی ہوٹل کے ساتھ مل کر کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور اس کھیل کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے ان کھیلوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر خوش ہیں کہ فرسٹ کلاس خواتین کھلاڑیوں نے ان لڑکیوں میں اعتماد پیدا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بہت محنت کی ۔

چیف ایگزیکٹو افسر ( سی ای او) سیرینا ہوٹلز عزیز بولیانی نے کہاکہ کرکٹ پاکستان میں ایک جذبہ ہے اور ایک کھیل کے طور پر یہ کسی ٹیم کی سب سے بہترین صفات، ٹیم ورک، نظم و ضبط، محنت اور اسٹریٹجک سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ سیرینا ہوٹل کھیلوں کی ڈپلومیسی کے پروگرام کے تحت سپورٹس کی بہتری کے لئے بہت سے پروگرام اسپانسر کر رہا ہے اور کھیلوں کی سفارتکاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ہماری کوششیں آج پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کرکٹ کپ میں یہاں ہیں. یہ ٹورنامنٹ کھیل میں صنفی مساوات کی اہمیت کو فروغ دینے اور نمایاں کرنے کے لئے ایک شاندار میڈیم فراہم کرتا ہے ۔

اس سال کے مقابلے میں ملک سپورٹس نے کرکٹ کے سازوسامان درہم کئیاور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ گراؤنڈ کی سہولیات فراہم کی۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن (اے ایچ سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیرینا ہوٹل کے تعاون سے اسلام آباد میں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔ پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کپ 2018 میں چار اسکولوں کی ٹیمیں شامل ہیںجن خصوصی لڑکیوں کے لئے تعلیم کے سکول ایچ نائن، اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز سیکٹر ایف سیون ،ٹو اسلام آباد، اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز جی، سیون ٹو، اسلام آباد اور اسلام آباد ماڈل سکول سکول برائے گرلز جی، الیون ٹو اسلام آباد۔

لڑکیوں نے فرسٹ کلاس خواتین کرکٹرز اور پی سی بی کے کوچ فرخ حیات کے ساتھ پانچ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :