مقبوضہ کشمیر : تحریک حریت کا بڑھتے ہوئے بھارتی جبر و استبداد پر اظہار تشویش

ہفتہ 24 فروری 2018 20:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں کشمیر نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بڑھے ہوئے جبر و استبداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک حریت کے رہنمائوں محمد رفیق اویسی، محمد یوسف مکرو، معراج الدین ربانی اور ماسٹر علی محمد نے مختلف علاقوں مین عوامی اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہی ہیں اور ہر طرف ظلم وستم، تشدد، مار دھاڑ، گرفتاریاں اور توڑ پھوڑ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی تقافتی یلغار کے ذریعے بھی کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

تحریک حریت کے رہنمائوں نے کہا بھارتی ظلم وجبر رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور آئے روز لوگوں کو مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو جوانوں کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کرکے تھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچایا جارہا ہے لیکن بھارت دھونس دباؤ، ظلم وجبر، تشدد، توڑ پھوڑ، مارپیٹ، قتل وغارت گری اور گرفتاریوں سے مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو چھپانے یا دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور جب تک مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پسِ منظر میں حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک خطے دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :